سمیر احمد کی بطور پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی

سمیر احمد کی بطور پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی

ویب ڈیسک: پی سی بی بورڈ آف گورنرز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلامیہ , پی سی بی کی پبلک نیوز کی خبر کی تصدیق ,  بورڈ آف گورنرز نے سمیر احمد کی بطور پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی کی منظوری دے دی.

پی سی بی ذرائع کےمطابق سلمان نصیر پی ایس ایل کے سی ای او اور چیئرمین کے مشیر مقرر،  بورڈ آف گورنرز کی 75ویں میٹنگ میں سمیر احمد سید کو نیا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کیا گیا, بی او جی میٹنگ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوئی.

پی سی بی ذرائع کا کہ کہناتھا کہ سمیر احمد ایک تجربہ کار سرکاری افسر ہیں اور انتظامی معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا سمیر احمد کا خیرمقدم کیا، چیئرمین پی سی بی نے سلمان نصیر کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہناتھا کہ سمیر احمد ایک پروفیشنل اور تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر ہیں، سمیر احمد کو   پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں، یقین ہے کہ ان کی قیادت میں ہم اپنے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ سلمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک شاندار رہنما کے طور پر کام کیا،  پی ایس ایل 2026 میں دو اضافی ٹیمیں شامل کرنے کے لئے سلمان نصیر کو  چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔

سمیر احمد  کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر شامل ہونا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، پی سی بی میں ایک معنی خیز کردار ادا کرنے کا منتظر ہوں۔ 

Watch Live Public News