26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بنچ تشکیل

26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی آئینی بنچ تشکیل

(ویب ڈیسک )  26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا 6 رکنی   آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا  6 رکنی آئینی  بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے روسٹر جاری کردیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔ ان کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

Watch Live Public News