اچھی ٹیم تیار کی، ایسے کھلاڑی دیں گے جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں، سرفراز احمد

اچھی ٹیم تیار کی، ایسے کھلاڑی دیں گے جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں، سرفراز احمد

(ویب ڈیسک ) پی سی بی چیمپئنز ایونٹ کی ٹیم ڈولفنز کے مینٹور سرفراز احمد  کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اچھی ٹیم تیار کی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ایسے کھلاڑی دیں گے جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

پی سی بی چیمپئنز ایونٹ کی ٹیم ڈولفنز کے مینٹور سرفراز احمد  نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ   میں ڈولفنز کی ٹیم کو مینٹور ہوں اور ہماری ٹیم کا سنٹر کراچی ہوگا،ہم نے ایک اچھی ٹیم تیار کی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ایسے کھلاڑی دیں گے جو مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ   قومی ٹیم میں کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں اور مینٹور شپ بھی جاری رکھوں گا، پی سی بی اور ہمارا یہی ویژن ہے کہ ڈومیسٹک کے پرفارمر پاکستان کی طرف سے کھیلیں،  چیمپئن کپ کی ٹیم کی طرف سے کھیلوں گا لیکن قیادت شاید نہ کروں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ   کپتان وہ تیار کریں گے جو مستقبل میں پاکستان میں کام آسکے،  ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان کیلئے 25 سے 30 کھلاڑی کا بیک اپ پاکستان ٹیم کو تیار کر دیں،  ہم نے جو کھلاڑی سلیکٹ کیے ان کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کر کیا ہے،  ٹیم میں انڈر 19 سمیت ڈومیسٹک کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر مشکل وقت ہے ہمیں سب کو مل کرسپورٹ کرنا چاہیے،   پی سی بی فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلائے گا تو ضرور جاؤں گا،  جو کھلاڑی تجربہ کار ہیں ان کا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کے کام آئے گا،  مشکل وقت کے بعد پاکستان ٹیم ہمیشہ کھڑی ہوئی ہے،  پرامید ہیں کہ مستقبل میں چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔

Watch Live Public News