ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ کھیلنے سے متعلق سوال پر کہا کہ کھیلنے کے حوالے سے کچھ کہنےکو رہا نہیں۔
تفصیلات کےمطابق چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح کپتان، ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے والے سرفراز احمد نے پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹ میں کپتانی کی۔
اب بطور مینٹور چیمپیئنز کپ ٹی ٹوئنٹی میں ڈولفنز ٹیم کے ساتھ ہیں جب صحافی نے ان سے کرکٹ کھیلنے کا سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ " کھیلنے کے حوالے سے کچھ کہنےکو رہا نہیں۔"
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج سے ہو رہا ہے، پانچوں ٹیموں کے کپتانوں اور مینٹورز نے ٹرافی کی رونمائی کی، چمکتی دمکتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ ہوا، ایونٹ جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔