سابق فاسٹ بولر شبیر احمد نے ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے کوچ  کا عہدہ چھوڑ دیا

سابق فاسٹ بولر شبیر احمد نے ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے کوچ  کا عہدہ چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: سابق فاسٹ بولر شبیر احمد نے ڈسٹرک ڈیرہ غازی خان کے کوچ  کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد  گراس روٹ لیول  پر ناانصافیوں سے مایوس ہیں ، انہوں نے سابق فاسٹ بولر شبیر احمد نے ڈسٹرک ڈیرہ غازی خان کے کوچ  کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ 

شبیر احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی خدمت کا عہد کیا تھا، گراس روٹ لیول پر مسائل ہی مسائل ہیں ، گروپ بندی ہے اور وزراء تک سفارش کرتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میرٹ پر اگر ہم کام کرنا چاہیں تو بہت مشکل پیش آتی ہے ۔ یہاں پر جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا سسٹم چلتا ہے۔ میرٹ کا خیال  نہیں رکھا جاتا بلکہ ایک لڑکا ساری محنت کرتا ہے ، دوسرا سفارش کرا کے اس کی جگہ مار دیتا ہے،  انہی معاملات کی وجہ سے ہماری کرکٹ یہاں پہنچی اور ہم بنگلہ دیش سے بھی ہار گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مایوسی اور تکلیف ہے لیکن گراس روٹ کرکٹ سے الگ ہو رہا ہوں  مگر پی سی بی نے مجھے قومی سطح پر موجودہ اسٹرکچر میں کوئی پیشکش نہیں کی ہے۔ 

Watch Live Public News