پاکستان میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کا 2008 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کا 2008 کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک: سال 2024ء کے 9 ماہ میں ایف ڈی آئی 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اسٹیٹ بینک  کے مطابق سال 2024ء کے 9 ماہ میں پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سال 2024ء کے 9 ماہ میں پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، ایف ڈی آئی میں خاطر خواہ اضافہ چینی سرمایہ کاری سے ہوا،چین کا بیرونی سرمایہ کاری میں حصہ 30 فیصد یا 686 ملین ڈالر رہا۔

 اسٹیٹ بینک کےمطابق بیرونی سرمایہ کاری میں ہانگ کانگ 193 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سب سے زیادہ براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری پاور سیکٹر میں کی گئی،پاور سیکٹر میں 677 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی۔

مالیاتی شعبے میں 564 ملین ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی، دریافت و پیداوار (ای اینڈ پی) سیکٹر میں 451 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی۔

Watch Live Public News