ڈالر اور کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ

ڈالر اور کرنسی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ
کراچی ( پبلک نیوز) ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگاہوکر 170.53 روپےپر بند ہوا۔ ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 171 روپے اور کم سطح 170.50 روپے رہی۔ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا۔ ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172.60 روپے سے کم ہوکر 171 روپے کا ہوگیا۔ ایک ہفتےمیں اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے سستاہوکر 198.50 روپے کا ہوگیا۔ ہفتے میں برطانوی پاونڈ 50 پیسے کم ہوکر 234 روپے کا ہوگیا۔ ہفتے میں امارتی درہم 30 پیسے کمی سے 47.90 روپے کاہوگیا۔ ہفتے میں سعودی ریال 50پیسے سستاہوکر 45.40 روپے کا ہوگیا،

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔