یکساں نصابِ تعلیم کیخلاف پروپیگنڈہ پر مراد راس بول پڑے

یکساں نصابِ تعلیم کیخلاف پروپیگنڈہ پر مراد راس بول پڑے
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ تعلیمی اصلاحات ایک لمبا عمل ہوتا ہے۔ آج جو تعلیمی اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں اور نصاب میں جو بہتری لائی گئی ہے، اس کے مثبت اثرات آنے والے سالوں میں سامنے آئیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ یکساں نظام تعلیم کا پہلا سال ہے۔ اس میں مسلسل بہتری لائی جائے گی۔ اس دوران انھوں نے کتاب کے ٹاٹئل کو بنیاد بنا کر اٹھائے جانے سوالات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس حوالے سے انھوں نے کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب کی کتب کی ایک تصویر کو پکڑ کے کچھ لوگوں کی جانب سے مضحکہ خیز بے بنیاد پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ انہی کتب میں بچیوں کو پائلٹ اور ڈاکٹر بھی دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یکساں نصاب تعلیم کو جہاں سراہا جا رہا ہے وہیں اس پر اعتراض بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں سے ایک ایک کتاب کا سرورق کافی وائرل ہو رہا ہے جس کو بنیاد بنا کر تنقید کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔