فائنل راؤنڈ شروع،22 ستمبر کو لاہور میں بڑاجلسہ ہوگا،عالیہ حمزہ

فائنل راؤنڈ شروع،22 ستمبر کو لاہور میں بڑاجلسہ ہوگا،عالیہ حمزہ
کیپشن: فائنل راؤنڈ شروع،22 ستمبر کو لاہور میں بڑاجلسہ ہوگا،عالیہ حمزہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نےکہا ہے کہ قیدی نمبر 804اڈیالہ میں بیٹھ کر جیت گیا ہے، اب فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا ہے،کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہوگا،اب 22 ستمبر کو جلسہ لاہور میں ہوگا،ہمارے پٹھان بھائی بھی آئیں گے سب آئیں گے کوئی روک کر تو دکھائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی چیخیں بتارہی ہیں کہ بہت ساری رکاوٹوں کے باوجود ،انٹرنیٹ بند کرنے کے باوجود بھی یہ عوام کو روک نہیں سکے، قیدی نمبر 804اڈیالہ میں بیٹھ کر جیت گیا ہے،کل اس قیدی نے بتادیا ہے کہ عوامی لیڈر اندر قید کیا ہوا ہے،22 ستمبر کو جلسہ ہوگا اور لاہور میں ہوگا میرے حلقے میں ہے کل اس سے اس پر کام شروع کروں گی۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم جب کسی کو بھائی کہتے ہیں کہ اس کے ہمارے گھروں کے دروازے بھی کھلتے ہیں میں دیکھتی ہوں کیسے روکتے ہیں یہ،افسوس کا امکان ہے کہ یہ اپنی غلطیوں سے سیکھتے نہیں،انہوں نے پھر کل ہمارے ورکرز پر شیلنگ کی،بل یہ لے کر آئے تکلیفیں ہم جھیلیں ،ہم پر ظلم ہوا ہے ،ہم اب بھی احتجاج کریں گے پرامن احتجاج اور جلسے کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا ہے،کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہوگا،ہماری مائیں بہن،ہمارے لاتعداد لوگ جیل میں ہیں ہمارا لیڈر اس کی بیگم جیل میں ہے،اس جلسے سے 2 روز قبل میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے،ہم ہر رکاوٹ کو توڑ کر جلسے میں پہنچے،میں مریم نواز کا نام بھی نہیں لینا چاہتی کیونکہ وہ اس قابل بھی نہیں ہے۔

عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ پچھلے 16 ماہ سے ہم لوگ جیلوں کے دھکے کھا رہے ہیں سڑ رہے ہیں،صرف مریم نواز کی عزت نہیں ہے ہمارے گھروں میں چادر اور چار دیواری کی عزت پامال کی جاتی ہے،عزت کریں گے تو عزت کروائیں گے،ہمارے پٹھان بھائی بھی آئیں گے سب آئیں گے کوئی روک کر تو دکھائے۔

Watch Live Public News