ویب ڈیسک: بغیر لائسنس موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کےحکم کے مطابق بغیرلائسنس موٹرسائیکلسٹ کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار اور حصول کو انتہائی سہل بنا دیا گیا،موٹرسائیکلسٹ کےلئے لرنر پرمٹ کی 42 روز میعاد کو بھی ختم کردیا گیا، بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار کو بھاری جرمانہ اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دیا گیا۔
سی ٹی اولاہورعمارہ اطہرکا کہناتھا کہ اب لائسنس بنوانے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2ہزار جرمانہ ، لائسنس کی فیس 930 روپے ہے،موٹرسائیکلسٹ قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
بار بار آگاہی اور وارننگ کے باوجود اب سختی کی جائے گی،لاہور میں 10 ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرز قائم ہیں،رواں سال 5لاکھ سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کی گئیں۔