مفتی قوی کو ایمبیسڈر مقرر کیا گیا یا نہیں؟ محکمہ ایکسائز پنجاب کا اہم موقف آگیا

مفتی قوی کو ایمبیسڈر مقرر کیا گیا یا نہیں؟ محکمہ ایکسائز پنجاب کا اہم موقف آگیا

ویب ڈیسک:(دانش منیر )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سوشل میڈیا پر چلنے والی ان  خبروں کی سختی سے تردید کردی، محکمہ ایکسائز پنجاب نے کہا وینیٹی نمبر پلیٹ کی تشہیر کے کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا جا رہا ہےکہ مفتی قوی کو مقرر کیا گیا جو کہ افواہ ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق محکمہ ایکسائز کے افسر کی جناب سے مفتی عبدالقوی کو ایکسایز سفیر مقرر کرنے کے معاملہ پرسیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو کی، حکومتی تردید کے بعد سیکرٹری ایکسائز اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز نے ایکشن لے لیا،سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار  کا کہناتھا کہ محکمہ ایکسائز کا کوئی آفیشل سفیر نہیں ہے،محکمہ ایکسائز کا کسی کو بھی سفیر مقرر نہیں کیا گیا ،خود ساختہ سفیر مقرر کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا ،متعلقہ افسر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

ڈی جی ایکسائز  فیصل فرید کا کہناتھا کہ ڈائریکٹر ریجن سی کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی ،اتھارٹی کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر ریجن سی کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز ڈائریکٹر ایکسائز  ریجن سی کے خلاف اتھارٹی کو کارروائی کی سفارش کردی۔

 محکمہ نے وینیٹی نمبر پلیٹ کا نا تو باقائدہ آغاز کیا ہے اور نہ ہی کسی کو اس سکیم کی تشہیر کے لئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے،محکمہ ایکسائز وینیٹی نمبر پلیٹ کے باقائدہ اجراء کے لئے قوانین و ضوابط کو حتمی شکل دے رہا ہے،تکمیل کے بعد اخبارات و ٹیلی ویژن کے ذریعے عوام کو اطلاع و راہنمائی فراہم کی جائے گی۔
ایسے افسران  و ملازمین جو سوشل میڈیا کے ذریعے وینیٹی نمبر پلیٹ کے اجراء کے بارے میں  گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف فوراُ تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنےآئی تھی کہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینٹی نمبر پلیٹس اسکیم آئندہ ہفتے سے شروع کرنے کا اعلان کیا اور مفتی قوی کو وینٹی نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کیا،اس سلسلے میں ایک تقریب ہوئی جس میں مفتی قوی کو سوینئر پیش کیا گیا۔

مفتی قوی کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں نمبر پلیٹ دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر نمبر1 اور ان کا نام درج ہے۔

 

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔