ڈسکہ(پبلک نیوز) این اے 75 ڈسکہ میں پابندی کے باوجود انتخابی حلقے کا دورہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ذیشان رفیق کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے پولنگ سٹیشن بوبکانوالہ پہنچے تو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ان کی گاڑی کا گھیرائو کر لیا اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا ۔پی ٹی آئی کارکنان نے اس موقع پر شدید نعرے بازی بھی کی ٗ اس صورتحال پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایم پی اے کو فوری طور پر وہاں سے چلے جانے کی ہدایت کی ۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا ن لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ٗڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ایم پی اے ذیشان رفیق سے ایک روز میں وضاحت طلب کر لی