آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کروانے کیلئے 1کروڑ 40لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری

آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کروانے کیلئے 1کروڑ 40لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں آوارہ کتوں کی بہتات، راولپنڈی ڈسٹرکٹ کونسل نے 5ہزار 2سو کتوں کو پکڑنے کا ٹینڈر جاری کردیا ۔

آوارہ کتوں کو پکڑکر لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ سے ویکسینیشن کروائی جائے گی، راولپنڈی کونسل نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کروانے کے لیے 1کروڑ 40لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا۔

 حکام راولپنڈی ڈسٹرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ آوارہ  نر اور مادہ کتوں میں ویکسین کے ذریعے تولیدی نظام کو غیر فعال کیا جائے گا، راولپنڈی میں کتوں کے کاٹنے کا مسئلہ ضلعی انتظامیہ کے لیے درد سر بن چکا ہے ۔

 جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی وجہ سے   آوارہ کتوں کو ختم کرنا منع ہے۔

Watch Live Public News