بانی پی ٹی آئی سے راولپنڈی پولیس کی تفتیش، پہلا مرحلہ مکمل

بانی پی ٹی آئی سے راولپنڈی پولیس کی تفتیش، پہلا مرحلہ مکمل

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاون ڈیکلئیر کر دیا گیا ، بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں دو روز قبل گرفتاری ڈالی گئی تھی ۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کے سیل کے اطراف راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری تعینات  ہے،پولیس نفری تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، نیو ٹاؤن مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا تھا ،جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت اڈیالہ جیل میں  ہوئی تھی ،جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر 26 نومبر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے معاملے میں پیشرفت ہوئی، تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمہ کے تفتیشی آفیسر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

انسپکٹر  راشد کیانی بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے پونے چار بجے اڈیالہ جیل گئے تھے،تفتیشی آفیسر ساڑھے چار گھنٹے بعد تفتیش کا جیل سے واپس روانہ ہوئے ، بانی پی ٹی آئی سے تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمہ سے متعلق تفتیش کی گئی۔

Watch Live Public News