بھارتی ڈاکٹرز کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

بھارتی ڈاکٹرز کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا
کیرالہ ( ویب ڈیسک )بھارتی ریاست کیرالہ کے دو فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی بھارتی ہسپتال میں ڈاکٹرز کی وردی میں ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا.تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں میڈیکل کے دو طلبہ جو کورونا کیخلاف فرنٹ ہیلتھ ورکر کے طور پر ہسپتال میں ذمہ داریاں بھی انجام دے رہےہیں۔ نوین رزاق اور جانکی اوم کمار نے اپنی رقص کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔اس ویڈیو میں نوین اور جانکی ہسپتال کی راہداریوں ٗ کمروں میں شاندار رقص کرنے میں مصروف ہیں ٗ۔ ڈاکٹرز نے ویڈیو پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو صارفین کے ملے جلے ردعمل سامنے آئے ٗ ایک صارف نے کہا کہ فرنٹ لا ئن ہیلتھ ورکر ڈیوٹی کے دوران جہاد کرتے ہیں اور انہیں اس دوران تھوڑی سی تفریح کا حق ہے۔https://twitter.com/thebetterindia/status/1379811410440462337جبکہ اس کے ردعمل میں ایک اور صارف نے کہا کہ ڈانس جہاد نہیں ہوتا اور ہندو اور مسلمان ڈاکٹر نے ایک ساتھ ویڈیو اپ لوڈ کی ہے وہ بھی غلط ہے ٗ بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں ان نوجوان ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کرنے چاہیے ۔