بی بی سی کی اسٹوری میں کوئی سچائی نہیں

بی بی سی کی اسٹوری میں کوئی سچائی نہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بی بی سی کی سٹوری کو سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا مجموعہ قرار دے دیا. اپنے بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بی بی سی کی مخصوص پروپیگنڈا سٹوری ہے، بی بی سی کی اسٹوری کسی قسم کے معتبر اور متعلقہ سورس سے عاری ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق بی بی سی کی اسٹوری صحافت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، بی بی سی کی اسٹوری میں کوئی سچائی نہیں، بی بی سی کی اسٹوری واضح طور پر منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ دکھائی دیتی ہے، یہ معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے. مذکورہ خبر میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش ہوئی تحریک عدم اعتماد کے اردگرد گھومتے واقعات کا تذکرہ شامل تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔