عام انتخابات کی صورتحال اچھی نہیں تھی : رانا ثناء اللہ

عام انتخابات کی صورتحال اچھی نہیں تھی : رانا ثناء اللہ
کیپشن: عام انتخابات کی صورتحال اچھی نہیں تھی : رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ اس وقت ملک کی صورتحال بہتر نہیں ہے، 8 فروری الیکشن کی صورتحال اچھی نہیں تھی۔

تفصیلا ت کےمطابق رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اس الیکشن کے بعد وہ پارٹی اگر حکومت بنانا چاہتی تو ہم سے پہلے بنا لیتے،یہ وہ جماعت ہے جو حکومت میں ہو تو اپوزیشن کیخلاف اور اپوزیشن میں ہو تو حکومت کیخلاف کام کرتی ہے،ملک کے عدالتی سسٹم میں جو کمی کوتاہیاں ہیں انہیں دور بھی ہم کریں گے۔

  مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم ماضی میں ہمارے ساتھی رہے ہیں، اگر مولانا صاحب کو کوئی گلہ ہے تو انکا گلہ دور کیا جانا چاہئے۔

ان کا کہناتھا کہ  محسن نقوی جو عہدہ لینا چاہیں وہ لے سکتے ہیں، محسن نقوی کا کافی محاسبہ ہو چکا ہے، اتحادی حکومت کی بہت سی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہم دو تہائی اکثریت سے آتے تو مشکل فیصلے نہ کرنا پڑتے، الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ سنایا جسے تسلیم کرتے ہیں، ن لیگ اگر حکومت نہ بناتی تو کون بناتا؟ ۔

Watch Live Public News