کابل(ویب ڈیسک) طالبان نے افغانستان کے مزید 3 صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرلیا،قندوز، سرِپُل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل، افغان حکام کا کہناہے کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے، جلد کنٹرول واپس حاصل کرلیں گے۔ جمعے سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شمالی افغانستان طویل عرصے سے طالبان مخالف گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔افغان حکام کا کہناہے کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے جب کہ ہرات اورل شکر گاہ میں بھی شدید لڑائی جاری ہے۔ ادھر افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر کا کہنا ہےکہ افغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔