ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف مثالی کھیل نے تاریخ رقم کر دی۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم تاریخ کے کم ترین سکور پر چاروں شانے چت ہو گئی۔ کینگروز کا خوف دنیا بھر کے کرکٹ گراؤنڈز پر طاری رہتا ہے جس کو بنگلہ دیش جیسی ایک کمزور ٹیم نے توڑ کر رکھ دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔ ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ ڈھاکہ میں کھیلا جا رہا تھا جہاں پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے 60 رنز سے کینگروز کو شکست دی۔ آسٹریلین کھلاڑی تاریخ کے کم ترین سکور 62 رنز پر ہمت ہار گئے۔ آسٹریلیا کو محض 123 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کے جواب میں 62 رنز ہی بن سکے۔ آسٹریلوی ٹیم 13.4 اوورز ہی میں آل آؤٹ ہو گئی۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ کینگرز کا کم ترین اسکور ہے۔ قبل ازیں کینگروز نے انگلینڈ کے خلاف کم ترین اسکور 79 رنز بنائے تھے۔