متنازع الجزائری خاتون باکسر ایمان خلیف نے بالآخر گولڈ میڈل جیت لیا

iman khaleef won gold
کیپشن: iman khaleef won gold
سورس: google

ویب ڈیسک : الجزائر کی باکسر ایمان خلیف طلائی نے اولمپکس خواتین کے باکسنگ مقابلوں کے فائنل میں چین کی باکسر یو یانگ کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
انھوں نے یہ میڈل ایک ایسے وقت میں جیتا ہے جب اولمپکس کے آغاز پر ہی ان ’اہلیت‘ یا جنس کے بارے میں شروع سے ہی سوال اٹھنے شروع ہو گئے تھے اور ایک برس قبل انھیں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ سے مبینہ طور ’صنفی اہلیت کا ٹیسٹ‘ پاس نہ کر پانے کے باعث نااہل قرار دیا گیا تھا۔
چینی باکسر یو یانگ کو شکست دینے سے پہلے ہی وہ رنگ میں خوشی سے جھوم رہی تھیں اور جیسے بیل بجی تو دونوں باکسرز نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔
انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا خواب ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ یہ لمحہ بہترین ہے۔ آٹھ سال محنت کی، بالکل نہیں سوئی۔ میں الجیریا میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میں اپنی پرفارمنس کے لیے بہت خوش ہوں۔ میں ایک مضبوط خاتون ہوں۔

ان کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ٹرانس یعنی خواجہ سرا ہیں تو کوئی کہہ رہا تھا کہ وہ مرد کے بھیس میں باکسنگ کر رہی ہیں۔
بی بی سی نے ایمان خلیف کے خاندان سے خصوصی گفتگو کی جنھوں نے بتایا کہ ’ایمان پیدائش سے لڑکی ہیں اور انھوں نے اپنی زندگی بھی ایک لڑکی کی طرح ہی گزار رہی ہیں۔‘

Watch Live Public News