صارفین اے ٹی ایم کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں

صارفین اے ٹی ایم کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں

کراچی (پبلک نیوز) بینکوں نے اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر لاکھوں صارفین سے کروڑوں روپے کی وصولی شروع کردی,ملک بھر کے بینکوں نے اے ٹی ایم سے پیسوں نکالنے کے بعد رسید طلب کرنے پر ڈھائی روپے کاٹنا شروع کر دیے.

ملک بھر میں روزانہ لاکھوں بینک صارفین اے ٹی ایم سے بیلنس رسید حاصل کرتے ہیں, بینکوں نے ون لنک نیٹ ورک کی ہدایت پر بیلنس انکوائری رسید نکالنے پر ڈھائی روپے کاٹنا شروع کر دیے, بینکوں نے اے ٹی ایم سے رسید نکالنے پر لاکھوں صارفین سے کروڑوں روپے کی وصولی شروع کردی.

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک نے کمرشل بینکوں کو اے ٹی ایم کی بلینس انکوائری کے استعمال پر چارجز لگانے پر کوئی ہدایت جاری نہیں کئیں۔ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کی جانب سے چارجز پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں سے رابطہ کرلیا ہے،بینک اپنی خدمات کے عوض چارجز وصول کرنے کے مجاز ہیں بشرطیکہ وہ اسٹیٹ بینک کی کسی ہدایت سے متصادم نہ ہوں۔ بینک کوئی صارفین سے کوئی بھی سروس چارجز وصول کرے اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کوشیڈول آف چارجز سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔