لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکوت لاہور میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 7) کے میچوں کے لئے ٹریفک پلان تیار کرکے اس کی ایڈوائزری کو جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے میچوں کے دوران ٹیموں کی آمدورفت کے وقت فیروز پور روڈ، کینال روڈ اور مال روڈ کا کچھ حصہ لگ بھگ 11 منٹوں تک بند رکھا جائے گا۔ https://twitter.com/ctplahore/status/1491591582134542341?s=20&t=AuHqwslNZF48CkAGUJ7ghA لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے جاری ٹریفک پلان میں بتایا گیا ہے کہ فیروزپور روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور مال روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک کو موڑا جائے گا۔ https://twitter.com/ctplahore/status/1491456544260915200?s=20&t=AuHqwslNZF48CkAGUJ7ghA اس کے علاوہ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں کیلئے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ، سینٹرل پوائنٹ، لبرٹی مارکیٹ اور یونیورسٹی گراؤنڈ کو پارکنگ کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔ https://twitter.com/ctplahore/status/1491394971702034432?s=20&t=AuHqwslNZF48CkAGUJ7ghA ٹریفک پلان کے تحت ڈیوس چوک سے کینٹ گیٹ پیلس، اور اچھرہ پل سے کلمہ چوک کی طرف ٹریفک میچ کے دوران بند رہے گی۔