اس سے پہلے سوارا بھاسکر نے اس معاملے پر اپنا ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے کو انتہائی شرمناک اور لڑکوں کے گروپ کو بھیڑیا قرار دیا تھا۔ ساتھ ہی ریچا چڈھا نے لڑکوں کو اچھی تعلیم دینے کا مشورہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بزدلوں کا ایک گروہ اکیلی لڑکی پر حملہ کر کے فخر محسوس کر رہا ہے۔I have never been in favour of Hijab or Burqa. I still stand by that but at the same time I have nothing but deep contempt for these mobs of hooligans who are trying to intimidate a small group of girls and that too unsuccessfully. Is this their idea of “MANLINESS” . What a pity
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) February 10, 2022
کچھ دن پہلے کرناٹک کے ایک کالج میں طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا جس کے بعد معاملہ بڑھتا ہی چلا گیا۔ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکی حجاب پہنے نظر آرہی ہے اور اس کے پیچھے لڑکوں کا ایک گروپ ہے جو جے شری رام کے نعرے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ ساتھ ہی لڑکی بھی خاموش نہیں رہتی۔ وہ اللہ اکبر کے نعرے لگا کر منہ توڑ جواب بھی دیتی ہے۔ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔Shameful state of affairs.. https://t.co/5vWxDbnyAm
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 8, 2022