اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان ڈٰیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کی مرکزی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ پی ڈی ایم کے کراچی جلسہ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 29 جولائی کے بجائے جلسہ 13 اگست کو ہوں گا۔ پی ڈی ایم کی قیادت نے عمران خان کی حکومت کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کو بھی ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا۔ پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے کراچی جلسہ میں سندھ کے مسائل اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت نے پی ڈی ایم سندھ کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ پی ڈی ایم سندھ کی قیادت جلد سندھ حکومت کی نا اہلیوں، کرپشن اور دیگر مسائل پر رپورٹ تیار کرے گی۔