ویب ڈیسک: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے تمام انتظامی افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی از سر نو تعیناتی کی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامی سیٹوں پر تعیناتی سکریننگ ٹیسٹ اور تحریری امتحان کے ذریعے ہو گی۔ تمام انتظامی افسران کی حتمی انٹرویو کے بعد انتظامی پوسٹوں پر تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی آئی سکول ایجوکیشن اور ایلیمنٹری ایجوکیشن کی سیٹوں کے لیے 57سال عمر تک کے حاضر سروس ٹیچر درخواست دے سکتے ہیں۔
اسی طرح چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے لیے عمر کی حد 55 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے لیے ٹیچرز کی عمر 50 سال تک رکھی گئی ہے۔