پنجاب میں گرمی کی شدیدلہر ،46ڈگری تک جانے کا امکان

پنجاب میں گرمی کی شدیدلہر ،46ڈگری تک جانے کا امکان
کیپشن: پنجاب میں گرمی کی شدیدلہر ،46ڈگری تک جانے کا امکان

ویب ڈیسک: پنجاب میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جب کہ رواں ہفتہ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبے میں رواں رواں ہفتہ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ تک موسم گرم اور خشک رہنے کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کے نرغے میں ہے۔ آج سے گرمی کی شدت میں بتدریج مزید اضافے کے امکانات ہیں۔

لاہورمیں آج درجہ حرارت کم سے کم28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سےزیادہ43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت 46ڈگری سینٹی گریڈ کو بھی چھو سکتا ہے۔

Watch Live Public News