بھارت سے شکست، محمدرضوان کے لئے بری خبر آگئی

بھارت سے شکست، محمدرضوان کے لئے بری خبر آگئی
کیپشن: Muhammad Rizwan
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کے دوران نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان بھارت کے خلاف جیتی ہوئی بازی ہارگیا، سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے قومی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

تفصیلات کےمطابق نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کو 120 رنز کا ہدف دیا جو بظاہر بہت آسان دکھائی دیے رہا تھا،پاکستان 12 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بناکر جیت کے بہت قریب پہنچ چکا تھا لیکن پھر بلے بازوں کی غیرذمہ دارانہ شارٹ اور ڈاٹ بالز نے پاکستان کو جیتی ہوئی بازی ہرادی، بھارت کے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکامی پر سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ بابراعظم، محمد رضوان سمیت دیگر کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

مزمل آصف نامی صارف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد بہت سے لوگ کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیں گے، ذاتی ریکارڈز بناکر اس قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے آپ کا بے حد شکریہ‘۔

نعمان چوہدری نامی صارف نے کہا وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مشکل صورتحال میں بیٹنگ نہیں کرسکتا، پی سی بی کو دوسرے آپشن کی تلاش کرنی چاہیے، اس پر مزید پیسہ اور وقت برباد کرنے کی ضرورت نہیں، رضوان کی وکٹ ہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا‘۔ 

ایک اورصارف نے لکھا کہ ’رضوان نے پچھلے 4 ٹی20 میں 37 رنز کی اوسط سے 149 رنز بنائے اور اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 100 رہا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ کتنا خود غرض کھلاڑی ہے‘۔

ٹی20 ورلڈکپ میں گزشتہ روز بھارت کے خلاف محمد رضوان نے 44 گیندوں پر 70 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 31 رنز بنائے اور انتہائی اہم موقع پر وکٹ گنوا کر پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔

Watch Live Public News