شاہی خاندان پر لگنے والے الزامات پر ملکہ برطانیہ بول پڑیں

شاہی خاندان پر لگنے والے الزامات پر ملکہ برطانیہ بول پڑیں
لندن (ویب ڈیسک) شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کے انٹرویو پر برطانیہ کے شاہی خاندان کا موقف سامنے آگیا ٗ ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کے مسائل کا سن کر دکھ ہوا ٗ نسلی تفاوت کے حوالے سے جو تحفظات اٹھائے گئے ہیں وہ تشویشناک ہیں۔بکنگھم پیلس کی طرف سے ملکہ برطانیہ الزبتھ کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ذا تی زندگی میں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑے ان کو سن کر بہت دکھ ہوا ٗ شاہی جوڑے کو ہمیشہ چاہا جائے گا ٗ جو مسائل اٹھائے گئے ہیں خاص طور پر نسل سے متعلق وہ تشویشناک ہیں۔ملکہ برطا نیہ نے کہا کہ موقف مختلف ہو سکتے ہیں لیکن شاہی خاندان کو درپیش مسائل کو بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے ٗ جو معاملات اٹھائے گئے ہیں انہیں خاندانی طور پر حل کیا جائیگا۔یاد رہے کہ ایک ٹی وی انٹرویو میں شہزادہ ہیری اور میگھن نے شادی کے بعد شاہی خاندان کی طرف سے مسائل کا ذکر کیا تھا ٗ شہزادہ ہیری نے اس موقع پر کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ جو مسائل ان کی والدہ ڈیانا کو درپیش آئے ٗ میگھن ان شکار نہ ہوں۔

Watch Live Public News