پاکستان کورونا ویکسین بنانے والے ممالک میں شامل

پاکستان کورونا ویکسین بنانے والے ممالک میں شامل
اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک اور کارنامہ ٗ چین سے کورونا ویکسین کی نئی کھیپ ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیگی اور یہ ویکسین اب پاکستان میں بھی تیار کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چین کو کنسائنو بائیو ویکسین کی 60ہزار خوراکیں خریدنے کا آرڈر چین کو دیدیا ہے ٗ اس کورونا ویکسین کی کھیپ ایک ہی ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیگی ٗ اس حوالے سے سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان آنیوالے دنوں میں اس ویکسین کو پاکستان میں بھی تیار کرے گا ٗ اس حوالے سے پاکستان کا معاہدہ چینی کمپنی کے ساتھ طے پا چکا ہے۔ چینی کمپنی کنسائنو بائیولوجیکل انکارپوریٹڈ کے ساتھ ہونے والے پاکستانی معاہدہ کے بعد پا کستان نے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ کا آرڈر دیا تھا جو ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ جائیگی۔ اس معاہدہ میں پا کستان نے یہ شق بھی رکھی ہے کہ وہ اس ویکسین کو پاکستان میں بھی بنا سکے گا۔یہ ویکسین جزوی طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں تیار ہو گی۔

Watch Live Public News