نیپرا کا بڑا فیصلہ، بجلی سستی کر دی

نیپرا کا بڑا فیصلہ، بجلی سستی کر دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) مہنگی ہوتی بجلی کو بریک لگ گئی، نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لیے 2 روپے 17 فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو یہ ریلیف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے مل رہا ہے جو گزشتہ 6 مہینوں کے لیے ٹیرف 3 میں روپے 83 پیسے اضافہ اور 5 مہینوں کے لیے 6 روپے کمی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جولائی 2019 سے لے کر مئی 2020 تک ہو گی۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے 4 مارچ کو سماعت کرتے ہوئے اہم فیصلہ دیا جس کا اطلاق مارچ 2021 سے اگلے تین ماہ تک کے لیے ہو گا۔ اس دوران کے الیکٹرک صارفین کو سوا دو ارب سے زائد کا ریلیف مل سکے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔