وہ ممالک جہاں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

وہ ممالک جہاں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
کیپشن: Moon of Ramadan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: مشرقی ایشیائی ریاستوں اور اوشیانا کے مختلف ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یہاں پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے والے اسلامک کریسنٹ آبزرویشن پراجیکٹ نے چاند کی رویت کا اعلان کیا،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا میں یکم رمضان منگل 12 مارچ کو ہوگا۔

اسی طرح برونائی دارالسلام، سنگاپور، فلپائن میں بھی 12 مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔ آسٹریلیا کے نیشنل امام کونسل کے فیڈرل فتوی کونسل کی جانب سے بھی بیان جاری کردیا گیا۔ 

آسٹریلوی فیڈرل فتوی کونسل کا کہنا ہے کہ پیر 11 مارچ شعبان کا آخری روز ہوگا، آسٹریلیا میں مسلمان پیر کو نماز تراویح کا اہتمام کریں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ خلیجی ریاست میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا، سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند کا حتمی اعلان کردیا ہے۔