بھارت میں کورونا سے مزید 3700 ہلاک

بھارت میں کورونا سے مزید 3700 ہلاک

نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت میں ایک روز میں 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد نئے کووڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔

3700 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ دارالحکومت نئی دہلی کے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی، آج سے میٹرو بھی نہیں چلے گی۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد سے 23 فیصد پر آ گئی، ریاست اترپریش میں کرفیو میں 17 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

نریندر مودی کو مذہبی اجتماعات اور الیکشن ریلیوں پر پابندی عائد نا کرنے پر پہلے ہی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔