انسٹاگرام نے بھی کنگنا کو وارننگ جاری کر دی

انسٹاگرام نے بھی کنگنا کو وارننگ جاری کر دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام نے کوڈ -19 کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے پر انکی کی پوسٹ کو حذف کردیا ہے، کنگنا رناوت کو لگتا ہے کہ انسٹاگرام پر بھی ان پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

کچھ روز قبل ٹویٹر نے بھی قواعد و ضوابط کی خلاف پر اداکارہ کا اکاونٹ بلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد ان کی انسٹا پر پوسٹ کو کووڈ -19 کو 'تباہ' کرنے کی دھمکی کے بعد پلیٹ فارم نے اتار دیا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں اداکارہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس اپنی رائے کے اظہار کے لیے فلموں سمیت کئی دیگر پلیٹ فارمز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں کنگنا کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا تھا ، پلیٹ فارم نے اکاونٹ کو نفرت انگیز مواد کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر معطل کیا تھا۔ اس کے بعد کنگنا نے دوسرے طریقوں سے بھی اپنی رائے کا اظہار جاری رکھنے کا عزم کیا تھا ، اور اس کے بعد سے کنگنا نے انسٹاگرام کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔