فیصل آباد ( پبلک نیوز) مخالفین کی فائرنگ باپ بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مکوانہ سے جڑانوالہ جانے والے باپ بیٹا پر مخالفین نے فائرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں فائرنگ کی زد میں آکر باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں باپ بیٹا سزائے موت کے قیدی آصف کے لیے عید کا سامان جمع کروا کے واپس جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق عنایت اپنے بیٹے عنصر کے ساتھ ساتھ جا رہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔