الائیڈ سائنسز کے ہرشعبے کیلئے الگ الگ انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

الائیڈ سائنسز کے ہرشعبے کیلئے الگ الگ انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to conduct separate entrance test for each branch of allied sciences

ویب ڈیسک: ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس کا انٹری ٹیسٹ الگ الگ ہوگا، اطلاق اکتوبر میں ہونے والے امتحانات سے کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیسن اینڈ الائیڈ، سرجری اینڈ الائیڈ سمیت تمام سپیشلٹیز کا انٹری ٹیسٹ الگ ہوگا۔ ایم ڈی ، ایم ایس ، ایم ڈی ایس میں داخلے کیلئے پاس ہونے کیلئے 75فیصد نمبر لازمی قرار دیے گئے ہیں۔ 

سابقہ انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر صرف جولائی میں ہونے والی انڈکشن ہوسکے گی۔ آئندہ جنوری سے انڈکشن نئے الگ الگ انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ بیسک سائنسز میں پوسٹ گریجوایشن کیلئے بھی انٹری ٹیسٹ ہر شعبے کیلئے الگ ہوگا۔ 

یونیورسٹی پوسٹ گریجوایشن ٹریننگ پروگرام کو اپ گریڈ کرنے کیلئے الگ الگ انٹری ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس انٹری ٹیسٹ ہر سپیشلٹی کیلئے الگ منعقد کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Watch Live Public News