پاکستان کے لیے اعزاز، بگ بیش لیگ میں ایم سی جی کا ایک اسٹینڈ پاکستان بے سے منسوب

پاکستان کے لیے اعزاز، بگ بیش لیگ میں ایم سی جی کا ایک اسٹینڈ پاکستان بے سے منسوب
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کو اہم اعزاز سے نوازا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو یہ اعزاز آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کی جانب سے دیا گیا ہے۔ بگ بیش لیگ میں ایم سی جی کا ایک اسٹینڈ پاکستان بے سے منسوب کردیا گیا ہے۔ 3 لیگ میچز میں میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کے اسٹینڈ کے مخصوص ایریا کو پاکستان بے کا نام دے دیا گیا، میلبرن اسٹارز کے مداح پاکستان بے میں بیٹھ کر ابتدائی تین ہوم میچز دیکھ سکیں گے، یہ تین میچز 13 دسمبر، 2 اور 6 جنوری کو تاریخی میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ میلبرن اسٹارز نے پاکستانی فاسٹ باولر حارث روف کے نام سے ممبرشپ کا بھی آغاز کردیا، ممبرشپ حاصل کرنے والے کرکٹ فینز میلبرن کرکٹ گراونڈ میں پاکستان بے میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے۔ ایم سی جی کی مخصوص سیٹوں کی فروخت بھی پاکستان بے کے نام سے شروع کردی گئی ہے۔ پاکستانی اسٹار حارث روف اور اسپنر اسامہ میر بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔