پاکستان دشمنی میں اندھا بھارت کھیل میں سیاست کو گھسیٹ لایا

پاکستان دشمنی میں اندھا بھارت کھیل میں سیاست کو گھسیٹ لایا
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی صحافی بھی بھارتی انتہا پسندی سے نہ بچ سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کوبھارت سےواپس بھیج دیا گیا ہے ،انٹرنینشل کرکٹ کونسل بھی بھارت کے آگے بےبس ہے، مبینہ طورپر زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے،جس کی تصدیق نہیں ہوسکی. ذرائع کے مطابق زینب عباس بھارت سے واپسی کے بعد دبئی میں موجود ہیں، پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا بنایا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کےدوران زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس دائر کیاتھا. بھارتی وکیل نے سائبر کرائم میں زینب عباس کے خلاف شکایت درج کروارکھی تھی۔ بھارتی وکیل نے یہ دعوی کیا ہے کہ زینب نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف ٹویٹ کیے, زینب عباس نے آٹھ سال قبل بھارت اور بھارتی مذہب کے خلاف ٹویٹس کئے تھے۔ خیال رہے کہ زینب عباس متعدد انٹرنیشنل سیریز اور ایونٹس میں بطور پریزینٹر کام کرتی ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔