(ویب ڈیسک ) پنسلوینیا میں ایک ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ نائب صدر کملا ہیرس پر شدید تنقید کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کی پالیسیوں اور کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔ کملا ہیرس کی قیادت میں ملک مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔
سابق امریکی صدر نے ہیرس کی پالیسیوں کو ناکافی قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خاص طور پر معیشت، مہنگائی، اور سیکیورٹی کے مسائل پر بات کی۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں 'دی ویو' پروگرام میں کملا ہیرس کے انٹرویو پر سخت تنقید کی، انہوں نے معروف گلوکارہ سنی ہوسٹن کے بارے میں بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور انہیں 'ایک گونگی عورت' قرار دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔