افغانوں کو مشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے: سپین

افغانوں کو مشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے: سپین
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سپیشن کے وزیر خارجہ جوز مینول الباریس نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ افغانوں کو مشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعلق چاہتے ہیں۔ یورپی یونین دنیابھرمیں انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے۔ افغانوں کو مشکل وقت میں تنہانہیں چھوڑیں گے۔ ہسپانوی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ کشمیرسمیت جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوں اسپین حمایت نہیں کرتا۔ پاکستان اوراسپین کے درمیان سیاحت کے فروغ پربات ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسپین کے وزیرخارجہ سے افغانستان کی صورتحال پربات ہوئی۔ پاکستان اوراسپین کے مقاصد یکساں،امن کے خواہاں ہیں۔ دوحہ ہونے والےامن عمل میں پاکستان نے اہم کرداراداکیا۔ افغانستان میں پائیدارامن خطے کے مفاد میں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کوافغانستان کی معاشی بہتری کےلیےکرداراداکرناچاہیے۔ ہمیں افغانستان کو انسانی بحران سے بچانا ہوگا۔ افغانستان میں معاشی بحران کسی کے حق میں نہیں۔ عالمی برادی اور عالمی دارے افغانستان کے لیے فنڈزبحال کرے۔ اسپین یورپ کاہمارا تیسرا بڑا پارٹنر ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔