متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مستعفیٰ

متعدد پی ٹی آئی اراکین اسمبلی مستعفیٰ
سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت اس اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی ارکان قومی سمبلی نے استعفے دینے شروع کر دیئے ہیں۔ استعفوں کا اعلان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے ٹؤئٹر پر کیا، فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بطور احتجاج کیخلاف مستفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قومی اسمبلی کی نشست عمران خان کی امانت ہے جو فیصل آباد کے میرے حلقہ کے لوگوں نے 2018 میں میرے سپرد کی تھی۔ پاکستان کی سالمیت،خودمختاری اور قومی غیرت کے لیے ایسی ہزاروں نشستیں قربان۔ مراد سعید کا کہنا تھا کہ جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو “بھکاری” بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہ گزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے. علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اپنے لیڈر عمران خان صاحب کے ساتھ مضبوط کھڑا ہوں۔ 2014 میں بھی مضبوط کھڑا تھا اور 2022 میں بھی مضبوط کھڑا ہوں پاکستان کیلئے! الحمدللّٰہ قومی اسمبلی کی سیٹ میرے لیڈر کی امانت ہے تب بھی واپس کی تھی اور آج بھی واپس کردی، پارٹی لیڈر شپ کو اپنا استعفیٰ دے دیاہے. شیریں مزاری نے بھی اپنا استعفیٰ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا. سابق اسپیکر اسد قیصر بھی اسمبلی رکنیت سے مستعفی.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔