پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شاہین شام 6 بجے پروٹیز کیخلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی سکواڈ بابر اعظم کپتان، عامر یامین، احمد بٹ، آصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، حسین طلعت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 6 فروری 2019 کو سینچورین میں کھیلا گیا تھا۔ پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 27 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ 7 وکٹ اور پنڈی ٹیسٹ 95 رنز سے جیت کر مہمان ٹیم کو وائٹ واش کردیا تھا۔

Watch Live Public News