سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد (پبلک نیوز) سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنے نامزد امیدواروں کو باضابطہ پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کر دیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی کے ساتھ مطلوبہ سرٹیفکیٹ منسلک کئے جائیں گے۔ انتخابی پروگرام آج مورخہ 11 فروری 2021 کو جاری ہو چکا ہے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری 2021 کو جمع کروا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسروں کو بھی تعینات کردیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ظفر اقبال حسین اسلام اباد کے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ صوبہ پنجاب کیلئے غلام اسرار خان، سندھ میں اعجاز انور چوہان جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے لئے شریف اللہ کو ریٹرنگ افسر نامزد کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News