ویب ڈیسک: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھنا تھا کہ اپنی اہلیہ کے لیے پہلی شادی کی سالگرہ پر، جہاں میری زندگی میں نشیب و فراز آئے مگر تم میرے ساتھ کھڑی رہی۔
To my wonderful wife on our first anniversary: A year of ups and downs in my life but u have stood by me. We have cried together, laughed together, and created countless memories. Thank you for being my partner in this journey. I can’t thank Allah enough for bringing u into my… pic.twitter.com/v43gmTUI0S
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 10, 2024
زندگی میں پیش آئے مشکل حالات سے متعلق شاداب نے لکھا کہ ہم ایک ساتھ روئے، ایک ساتھ ہنسے اور ایک ساتھ کئی لمحات کو یادگار بنا دیا۔
ساتھ ہی کھلاڑی نے اہلیہ کا شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ شکریہ، اس سفر میں میرے ساتھ رہنے کے لیے۔ تمہیں میری زندگی میں لانے پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں، کم ہے۔ شادی کے دوسرے سال کی شروعات عمرہ سے کی ہے، اللہ ہم دونوں کو ایسے ہی ساتھ خوش رکھے۔
واضح رہے شاداب خان کی شادی گزشتہ سال فروری میں انجام پائی تھی، شادی مشہور سابق پاکستانی کھلاڑی ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی تھی، جس میں معروف کھلاڑیوں کی جانب سے بھی شرکت کی گئی تھی۔