میٹرک کے سالانہ امتحان کی ڈیٹ شیٹ آگئی

میٹرک کے سالانہ امتحان کی ڈیٹ شیٹ آگئی
کیپشن: Matric exam
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک ٹیک کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امتحانات یکم مارچ 2024 سے شروع ہونگے، پہلے انگلش لازمی-I کوڈ 001 اور انگلش لازمی -I  ایچ آئی سی 201کے پیپرز ہونگے،  اگلے روز ریاضی جنرل -II کوڈ (614) اور ریاضی -II کوڈ (710) کے پیپرز ہوں گے، 4 مارچ کو اردو لازمی-I  کوڈ (002) اوراردو لازمی-I کوڈ (202) کا امتحان ہوگا۔

 5 مارچ کو کاسمیٹولوجی ٹو (621) , سیاحت کا تعارف ٹو (623) ، اپلائیڈ الیکٹریشن ٹو (625)،  اپلائیڈ الیکٹریشن ٹو( 825) ، پروفیشنل کوکنگ ٹو (630)، گرافک ڈیزائننگ ٹو (633) ، پلمبنگ اور سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم ون اینڈ ٹو (635) ، ڈریس میکنگ ٹو (639)، ڈریس میکنگ ٹو  (839) اور انٹرنیٹ آف تھنگز سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ ٹو (640) کا پیپرہوگا۔