سرکاری سکولوں کے مڈل اور میٹرک کے طلبہ کے لئے اہم خبر

سرکاری سکولوں کے مڈل اور میٹرک کے طلبہ کے لئے اہم خبر

ویب ڈیسک:سرکاری سکولوں میں چھٹی کے بعد مڈل اور میٹرک ٹیک کی کلاسسز شروع کرنے کا فیصلہ،لاہور کی دس تحصیلیوں میں 20 سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا.

تفصیلات کےمطابق سرکاری سکولوں میں چھٹی کے بعد مڈل اور میٹرک ٹیک کی کلاسسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور کی دس تحصیلیوں میں 20 سکولوں کا انتخاب کیا جائے گا،ہر تحصیل میں 2 سکولوں کا ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے انتخاب کیاجائے،ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے الگ الگ سکول ہونگے۔

بہترین آئی ٹی اور سائنس لیب والے سکولز کا انتخاب کیا جائے گا،ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے ہر سکول میں الگ سے 2 کلاس روم رکھے جائیں گے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے بہترین سکولوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔

بہترین آئی ٹی و سائنس لیب والے سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی،گرافک ڈیزائنگ، پلمبنگ، الیکٹریشن، ڈریس میکنگ،بیوٹیشن ،کوکنگ اور میڈیا پروڈکشن کے کورسسز کروائے جائیں گے۔

Watch Live Public News