پنجاب بھر میں میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پنجاب بھر میں میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کیپشن: پنجاب بھر میں میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

ویب ڈیسک: پنجاب کے تمام 9 بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا بیک وقت اعلان کر دیا۔

نتائج جاری کرنے والے بورڈز میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور سرگودھا شامل ہیں۔ طلبہ و طالبات اپنے نتائج متعلقہ تعلیمی بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ یا ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور بورڈ نے طلبہ کی سہولت کے لیے BISE Lahore AI Chatbot متعارف کرا دیا ہے، جو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے نتائج، معلومات اور دیگر تعلیمی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق یہ جدید ڈیجیٹل اقدام طلبہ کو تیز، مؤثر اور آسان تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات میں بہتری اور ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے لاہور بورڈ کے عزم کا مظہر ہے۔

Watch Live Public News