(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لئے ایک اور سیاسی کامیابی ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار محمد ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد ثاقب خان چدھڑ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا محمد ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم اور مبارک دی، محمد ثاقب خان چدھڑ 42 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-02-11/news-1707675707-1188.mp4
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا سلسلے جاری ہے اور آزاد امیدواروں کی شمولیت کا آغاز ہوگیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے جیتنے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ، این اے 48 سے راجہ خرم نواز اور این اے 253 سے میاں خان بگٹی نے باضابطہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 189 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار سردار شمشیر مزاری نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ حلقہ این اے 146 سے منتخب ہونے والے آزاد امیدوار پیر ظہور حسین قریشی بھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔