اوپوکا نیافون آنے کوتیار،قیمت کیا؟

اوپوکا نیافون آنے کوتیار،قیمت کیا؟
کیپشن: اوپو موبائل فون فائنڈ این فائیو ماڈل

ویب ڈیسک: اوپو موبائل فون فائنڈ این فائیو ماڈل اگلے ہفتے عالمی مارکیٹس میں لانچ کیا جائے گا۔ کمپنی نے بالآخر تصدیق کر دی ہے کہ اس کا اگلا فولڈ ایبل فون چین اور دیگر مارکیٹوں میں ایک ہی تاریخ کو آئے گا۔

گیجٹ 360 ویب سائٹ کے مطابق فائنڈ این فائیو ہینڈ سیٹ تھری ڈی پرنٹ ٹائٹینیم الائے کے ساتھ آئے گا اور اس میں ٹرپل آؤٹر کیمرہ سیٹ اپ ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی نے فولڈ ایبل فون کے ڈیزائن کو تین رنگوں میں بھی ظاہر کیا ہے اور ان میں سے ایک چین سے باہر دستیاب نہیں ہوگا۔

اوپو فائنڈ این فائیو 20 فروری کو سنگاپور میں ایک ایونٹ میں لانچ کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق ایونٹ شام سات بجے شروع ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ فولڈ ایبل فون کو چین اور عالمی مارکیٹوں میں ایک ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ فرم نے پہلے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ چین میں آنے والے ایونٹ میں اوپو واچ ایکس ٹو بھی لانچ کرے گی۔

اوپو فائنڈ این فائیو جیڈ وائٹ، ساٹن بلیک، اور ٹوائی لائٹ پرپل رنگ میں دستیاب ہوگا۔

اوپو فائنڈ این فائیو کے ایک لیک سکرین شاٹ یہ کولکام کی سات کور سنیپ ڈریگن 8 ایلیٹ چپ کے ساتھ 512 جی بی سٹوریج اور 16جی بی ریم کے ساتھ لیس ہو گا، جسے 12جی بی غیر استعمال شدہ سٹوریج کو استعمال کر کے بڑھایا جا سکتا ہے۔

یہ باہر سے ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ سے لیس ہوگا جس میں 50 میگا پکسل پرائمری کیمرہ کے ساتھ 50 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے سینسر ہوں گے جو بالترتیب ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائیڈ کیمرے ہو سکتے ہیں۔ اس میں 8 میگا پکسل کے دو کیمرے بھی ہوں گے، ایک کور سکرین پر اور ایک اندرونی ڈسپلے پر۔

ہم یہ بھی توقع کر سکتے ہیں کہ یہ اینڈرائیڈ 15 پر چلے گا۔ لیک ہونے والے سکرین شاٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ ڈبلیو 80 (وائرڈ) اور ڈبلیو 50 (وائرلیس) چارجنگ کے لیے سپورٹ کے ساتھ ایم اے ایچ 5600 بیٹری کے ساتھ ہوگا۔

Watch Live Public News