پنجاب حکومت نے سکولوں میں یونیفارم میں نرمی کے احکامات جاری کردیے

پنجاب حکومت نے سکولوں میں یونیفارم میں نرمی کے احکامات جاری کردیے
لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں اسکولوں میں یونیفارم میں نرمی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ سکر ٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرد موسم سے بچنے کے لیے طلباء کو یونیفارم میں نرمی کی سہولت دی گئی، صوبہ بھر میں پرائیویٹ، سرکاری سکولوں میں طلباء کسی بھی رنگ کےجوتے، سوئیٹر پہن سکتے ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردی کے موسم میں طلباء کسی بھی رنگ کا کوٹ ،جیکٹ ، ٹوبی اور جرابیں پہن سکیں گے، یونیفارم میں نرمی کی سہولت جنوری ، فروری دو ماہ کے لیے ہوگی۔ صوبہ بھر میں سرکاری اور پرائیوٹ سکول یونیفارم میں نرمی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔