لندن ( ویب ڈیسک ) برطانیہ میں رہنے والے ایک والد نے دنیا بھر کے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے ننھے بچوں کی پرورش احتیاط سے کریں کیونکہ اس کے بیٹے نے ایک بٹن بیٹری کو نگل لیا تھا اور اب اس کی زندگی بچانے کیلئے 28 سرجریوں کی ضرورت ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق چھوٹی بیٹری جسے بٹن بیٹری بھی کہا جاتا ہے وہ ننھے بچوں کیلئے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے ، یہ بٹن بیٹری گھڑیوں ، بچوں کے کھلونوں اور دیگر گھریلو الیکٹرانک اشیا کیلئے استعمال ہوتی ہے ، برطانیہ کے رہاشی الیاٹ کے ایک سالہ بچہ جب بھی کھانا کھاتا تو وہ قے کر دیتا ، پریشان باپ اسے لیکر ڈاکٹر کے پاس گیا تو ابتدائی طور پر ڈاکٹر کا یہ خیال تھا اس کا پیٹ خراب ہے یا پھر اسے دمہ کی تکلیف ہو سکتی ہے۔ ابتدائی ٹیسٹ ہوئے تو یہ انکشاف ہوا کہ ایک سال اولی نینن کے گلے میں ایک بٹن بیٹری پھنسی ہوئی ہے اور اب اس کو نکالنے کیلئے ایک سالہ بچے کو 28 سرجریوں کی ضرورت ہے اور اس کے زندہ بچنے کے امکانات صرف دس فیصد ہیں ، 29 مئی 2017 کواولی نینن کو مغربی سسیکس کے ورتھنگ ہسپتال میں لایا گیا تو یہ انکشاف ہوا اور اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاید اس ننھے بچے کی زندگی بچ جائے لیکن وہ کبھی صحت مند زندگی نہیں گزار سکے گا۔ ننھے اولی کے والد اولیاٹ نے اپنی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے کو سانس میں مسئلہ آرہا تھا ، وہ کوئی کھانا ہضم نہیں کر پا رہا تھا ، ہم اسے ہسپتال لیکر گئے مگر وہاں جاکر ہمیں ہسپتال کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کرنا پڑے کہ اب میرے بیٹے کی کئی سرجریاں ہو ں گی اور اس کی جان کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔ میرا بیٹا کبھی بھی مکمل طور پر صحت مند نہیں ہو سکے گا اور نہ وہ دوسرے نارمل بچوں کی طرح کھیل سکے گا ۔ اولیاٹ نے پوری دنیا کے والدین کو یہ پیغام دیا ہے کہ یہ بٹن بیٹریاں بچوں کیلئے جان لیوا ہیں ، اس سے کئی اموات ہو چکی ہیں اور بچوں کی دیکھ بھال اچھے طریقے سے کریں اور ان کے ا یسی چیزوں سے قطعاً دور رکھیں جن کی ان کی ضرورت نہیں ہے۔